• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے ہی روز پرچہ لیک کرنے کی کوشش ناکام بنادی، انٹر بورڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر زیر گردش بارہویں جماعت کے نباتیات (باٹنی) کے پرچے کے مبینہ لیک ہونے کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی روز پرچہ لیک کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ پرچہ گورنمنٹ ڈگری کالج کونکر ویلیج گڈاپ کے امتحانی مرکز سے ایک امیدوار کی جانب سے موبائل فون کے ذریعے باہر بھیجا گیا جو ایک طالبہ سے موبائل فون پر برآمد ہوا، طالبہ کے خلاف کیس بنا کر مزید کارروائی کے لیے انٹربورڈ کراچی کو ارسال کر دیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید