• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، نجی اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ کی ہلاکت کا مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن سیکٹر 13 سی میں نجی اسکول کی چھت سے گر کر نویں جماعت کی طالبہ 15سالہ کنزہ کی ہلاکت کے واقعہ کا مقدمہ اورنگی ٹاؤن تھانے میں مقتولہ طالبہ کے والد راجہ مہدی حسن کی مدعیت میں اسکول کے پرنسپل و مالک حافظ ارشد اور کیمسٹری کی ٹیچرکے خلاف قتل خطا کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے ، مدعی مقدمہ کے مطابق اسکول انتظامیہ نے واقعہ کو پہلے سیڑھی پھر چھت سے گرنے کا بتایا، کیمسٹری کی ٹیچر نے لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میری بیٹی کو کلاس سے باہر جانے کی اجازت دی،پولیس کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد سے اسکول مالک اور ٹیچر فرار ہیں، انتظامیہ اسکول میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی تاحال فراہم نہ کرسکی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید