• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ نے پاکستان کو عالمی سطح پر نئی پہچان دیدی، امریکی تھنک ٹینک

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہےامریکاایران جنگ نے پاکستان کو عالمی سطح پر نئی پہچان دیدی۔ واشنگٹن اورتہران کے درمیان جاری تنازع کے تناظر میں اسلام آبادایک اہم امن ثالث کے طور پرابھر کر سامنے آیا ہے، جغرافیائی اہمیت، مشرق وسطیٰ ووسطی ایشیا سے روابط اور معدنی وسائل نے اسے دوبارہ عالمی طاقتوں کیلئےپرکشش بنا دیا ۔ امریکا و دیگر کئی ممالک تعلقات بہتر بنانے میں دلچسپی دکھا رہے ہیں،بھارت سے کشیدگی نے بھی سفارتی توازن بدلا۔ امریکی تحقیقاتی اور پالیسی تھنک ٹینک کاؤنسل آن فارن ریلیشنزکی رپورٹ کے مطابق پاکستان، جو طویل عرصے تک عالمی سطح پر تنہائی اور سیاسی و معاشی مشکلات کا شکار سمجھا جاتا تھا، اب ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے تناظر میں ایک اہم امن ثالث کے طور پر سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد نے دونوں فریقین کے درمیان بات چیت کے آغاز میں سہولت فراہم کی اور اعلیٰ سطحی مذاکرات کی میزبانی بھی کی، جس کے باعث پاکستان کو اچانک ایک اہم عالمی سفارتی کردار حاصل ہو گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید