محنت کشوں نے کام کیا عام طور پر
دن رات انہماک سے جنّات کی طرح
تاہم جفاکشی کی یہاں قدر ہے کہاں
اُجرت عطا ہوئی انہیں خیرات کی طرح
لکی مروت کے علاقے جبار خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کر دیا۔
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کیا۔
پروفیسر واجد نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور میرا جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں۔
کورٹ آف اپیل نے تنظیم کو دہشت گرد قرار دینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ حکومت کے حق میں فیصلہ کورٹ آف اپیل کے پانچ ججز نے سنایا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق بادشاہی مسجد میں ہونے والے اس اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز عبور کرنے والے بحری جہاز جنوب کے محفوظ علاقے کی جانب رواں دواں ہیں، جہازوں کے سفر کے لیے دیگر راستے بھی موجود ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے، پاکستان میں پٹرول کی قیمت 400 روپے فی لیٹر کے قریب ہے: فیصل جاوید
جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواست پر سماعت کی جہاں عدالتی حکم کے باوجود جیل حکام نے ملزم کی میڈکل رپورٹ پیش نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کے تحت 3793 ارب 70 کروڑ روپے ملنے کی توقع ہے، صوبائی محصولات سے 1330 ارب روپے آمدن متوقع ہے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ دستخطی تقریب میں ایرانی نمائندوں کی وسیع نمائندگی موجود ہونے کی توقع ہے، امید ہے معاہدے کا مسودہ اسی ہفتے جاری کر دیں۔
بھارتی ریاست آندھرا پردیشں کے نائب وزیر اعلیٰ اور سائوتھ کے معروف اداکار پون کلیان نے ہندی اور سائوتھ کے سینئر اداکار پرکاش راج کی جانب سے گزشتہ روز بنگلور میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران انکی حمایت پر اسے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا۔
سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے تیار شدہ بجٹ آیا ہے، اس میں آپ ذرا تبدیلی نہیں کرسکتے۔
کویتی میڈیا کے مطابق کویت نے مزید 2,192 افراد کی شہریت منسوخ کر دی۔ شہریت منسوخی کی کارروائی کویت کے سرکاری گزٹ میں شائع کی گئی۔
سیشن عدالت ضلع جنوبی کراچی میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کیخلاف منشیات کے مقدمہ میں ملزمہ کے سہولت کار ذیشان اور سہیل کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن کی تقاریر کا بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے اور سرکاری ٹی وی پر اپوزیشن کا مؤقف پیش نہیں کیا جا رہا، حالانکہ پارلیمنٹ میں تمام اراکین کے مساوی حقوق ہیں۔
خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات شفیع جان نے کہا کہ ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کو رات کی تاریکی میں خفیہ طور پر اسپتال منتقل کیا۔