کراچی(این این آئی)صومالی قزاقوں کے ہاتھوں 10پاکستانیوں کے اغوا کے بعد صومالیہ کی حکومت نے پاکستان کو تحریری طور پر تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ صومالی حکومت نے پاکستانی شہریوں کی محفوظ وطن واپسی کے لیے تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان نے صومالی حکومت کے ساتھ 10 پاکستانیوں کے اغوا کامعاملہ اٹھایا تھا۔