لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں نسائی کینسر صحت کا ایک سنگین مسئلہ ہے۔ ہر سال بہت سی خواتین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں جس کی بڑی وجہ بیماری کی بروقت تشخیص نہ ہونا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 13 ارب روپے کے بجٹ سے کینسر کے مفت علاج کا پروگرام شروع کیا ہے صوبائی وزیر صحت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں منعقدہ پی جی ایم آئی / اے ایم سی گائنی کون 2026 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر پروفیسر راشد لطیف، پروفیسر فخر زمان، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم، ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین، پروفیسر عظمی حسین و دیگر فیکلٹی ممبران کے علاوہ طلباءو نرسوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کانفرنس کے شرکاءسے اپنے خطاب میں کہا کہ آجPGMI/AMC GynaeCon میں یہاں موجود ہونا میرے لئے بڑی خوشی کی بات ہے، ایسی کانفرنسز نسائی کینسر (gynaecological cancers) کے بارے میں آگاہی پر توجہ مرکوز کرواتی ہیں۔