• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، امریکا تنازعہ، پاکستان کے لئے نئی آزمائش شروع

اسلام آباد (محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار) امریکہ کی طرف سے ایران کی تازہ ترین اپنی تجاویز کے بارے میں ظاہر کردہ تحفظات سے پاکستان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ پاکستان نے ایران، امریکہ تنازعہ میں بطور ثالث جس کردار کوا ختیار کر رکھا ہے اس کے لئے نئی آزمائش شروع ہوگئی ہے۔ تاہم پاکستان کی باہمت فوجی و سیاسی قوت کو اعتماد ہے کہ اسلام آباد کی کوششیں زیادہ تاخیر کے بغیر رنگ لائیں گی، حد درجہ قابل اعتماد سفارتی ذرائع نے جنگ/ دی نیوز کو جمعہ کی شب بتایا ہے کہ پاکستان اس تنازعہ کے حوالے سے فی الوقت اپنی کوئی تجاویز پیش کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، نئی ایرانی تجاویز جن کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کو اطمینان نہیں ہوسکا، ان میں مبینہ طور پر تنازعہ کے جامع حل کا فارمولا پیش کیا گیا ہے، جس میں ترجیحاً آبنائے ہرمز کو فریقین کی پابندیوں سے آزاد کرنا پہلی ترجیح کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید