لاہور(خالدمحمودخالد) ویتنام کے صدر تو لام 5 مئی کو بھارت کے تین روزہ دورہ پر نئی دہلی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کیساتھ ملاقات میں دفاعی تعاون، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران صدر تولام بھارت کے ساتھ تقریباً 5800 کروڑ روپے مالیت کے براہموس میزائلوں کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔