اسلام آباد (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحدی صورتحال پر برطانوی موقف حقائق کا عکاس نہیں ،گہری سمجھ بوجھ سے عاری ہے، افغانستان کا شہری ہلاکتوں کا الزام بے بنیاد، افغان طالبان کے بلااشتعال حملوں، دہشت گرد کارروائیوں میں 52شہری شہید، 84زخمی ہوئے، عالمی برادری صورتحال اور پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرے، افغانستان سے کوئی ارضی سیز فائر نہیں، عیدالفطر پر تین دن کا وقفہ تھا جو ختم ہوگیا، موجودہ صورتحال میں جنگ بندی نہیں، مارچ میں سیز فائر کے باوجود حملے جاری رہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے ہم نے پاکستان-افغانستان سرحد پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق برطانوی خصوصی نمائندہ کی سوشل میڈیا پوسٹ کا جائزہ لیا ہے۔ یہ یکطرفہ ریمارکس سرحدی صورتحال کی گہری سمجھ بوجھ سے عاری ہیں۔