• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا رواں مالی سال کی متوقع بچتوں کو سرنڈر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (رانا غلام قادر )وفاقی حکومت کارواں مالی سال کےمتوقع بچتوں کو سرنڈر کرنے کا فیصلہ ، وفاقی وزارت خزانہ نےتمام وزارتوں، ڈویژنز کے لئے 10مئی2026کی ڈیڈ لائن مقرر کردی ۔تمام پرنسپل اکاونٹنگ آفیسرزکو مراسلہ ارسال ۔مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام متوقع بچتوں کی بروقت واپسی کو یقینی بنایا جائےجن کی روشنی میں رواں مالی سال کےنظرثانی تخمینہ جات فائنل کیے جائیں گے، آئندہ مالی سال کے لیےبجٹ تخمینہ جات بھی تیارکیےجائیں گے۔ مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ مالی سال 2025۔26کے لیےمتوقع بچتوں کو10مئی تک سرنڈرکیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید