• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے نرخوں میں استحکام کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی نرخوں میں استحکام کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے، بجلی کے صنعتی اور گھریلو صارفین کے لیے سہولیات پیدا کرنے کے لیے اقدامات لیے جائیں۔ وزیراعظم نے بجلی ترسیل نظام میں بہتری لا کر لائن لاسز میں نمایاں کمی لانے کی بھی ہدایت کی ،وزیراعظم نےتوانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے پر زور دیا۔وزیراعظم نے بجلی چوری کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ادھر لاہور میں وزیر اعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی ملاقات کی اور ان کے ساتھ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق ہفتے کے روزوزیراعظم نےملک میں توانائی کی کمی پورا کرنے کے لئے قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو فروغ دینے اوربجلی کے نرخوں میں استحکام لانے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی ،وزیر اعظم نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کے دوران دی ۔وزیر اعظم نے صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں آسانی کے لیے ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ پر زوردیا۔

اہم خبریں سے مزید