اسلام آباد ( رانا غلام قادر)پاکستان اور ایران کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی تیاری جاری ، دو طرفہ تجارت کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش ،رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2024 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا کل حجم 4 کھرب 41 ارب سے زائد رہا۔پاکستان نے ایران سے گزشتہ مالی سال میں 3 کھرب 58 ارب روپے مالیت کی درآمدات منگوائیں۔پاکستان سے ایران کے لئے کی گئی برآمدات کا حجم 82 ارب 12 کروڑ روپے رہا۔ یہ انکشاف وزارت تجارت کی جانب سےپارلیمنٹ میں فراہم کردہ رپورٹ میں کیا گیا۔