• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگریس کی منظوری نظرانداز، ٹرمپ کی 8.6 ارب ڈالر سے زائد فوجی سودوں کی منظوری

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کانگریس کی باقاعدہ منظوری کے عمل کو نظر انداز کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے اتحادی ممالک اسرائیل، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کے لیے 8.6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے فوجی سودوں کی منظوری دے دی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان سودوں کی منظوری اس بنیاد پر دی گئی کہ “ہنگامی صورتحال” موجود ہے، جس کے تحت سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے کانگریس کے جائزے کے لازمی عمل کو معطل کر دیا۔اعلان کے مطابق قطر کو پیٹریاٹ ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کی مرمت و سپورٹ کے لیے 4.01 ارب ڈالر کا معاہدہ دیا گیا ہے، جبکہ ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن سسٹمز (APKWS) کے لیے 992.4 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی۔کویت کو انٹیگریٹڈ بیٹل کمانڈ سسٹم کی خریداری کے لیے 2.5 ارب ڈالر کا معاہدہ ملا ہے۔ اسرائیل کو بھی APKWS سسٹمز کے لیے 992.4 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات کو اسی نظام کے لیے 147.6 ملین ڈالر کا اسلحہ فراہم کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید