اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) عازمین حج کیلئے اہم خبر ، سعودی حکومت نے 15 سال سے کم عمر عازمین حج پر پابندی کافیصلہ واپس لے لیا ، 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت۔ ڈائریکٹر حج مکہ محمد اسلم عارف رائو نے جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور کو مراسلہ بھیجا جس میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کی حکومت نے پندرہ سال سے کم عمر کے افراد پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حج پالیسی تحت بارہ سال سے کم عمر کے افراد پر حج کیلئے جانے پر پابندی ہے۔ اب 12 سال عمر کی حد والی پرانی پالیسی برقرار رہے گی۔نئے خط کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے عازمین حج بھی سعودی عرب روانہ ہو سکیں گے۔