بیجنگ ( اے ایف پی) چین نے ایران کے تیل پر امریکی پابندیاں مسترد کر دیں۔ پانچ چینی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کو ماننے سے انکار، یکطرفہ کارروائی کو عالمی قانون کیخلاف قرار دیا۔ایرانی سستا تیل خریدنے والی ریفائنریاں نشانے پر،امریکہ تہران کی آمدنی گھٹانے کیلئے دباؤ بڑھا رہا ہے۔چین نے ایران سے تیل خریدنے والی اپنی کمپنیوں پر عائد امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ان اقدامات کو نہ تسلیم کرے گا اور نہ ہی ان پر عمل درآمد کرے گا۔