• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اسپرٹ ایئرلائنز بند، پروازیں منسوخ، ایران جنگ کا پہلا بڑا معاشی شکار

واشنگٹن( جنگ نیوز ) امریکی اسپرٹ ایئرلائنز بند، پروازیں منسوخ، ایران جنگ کا پہلا بڑا معاشی شکار، مہنگا جیٹ فیول لے ڈوبا، ہزاروں ملازمتیں خطرے میں ، دو دہائیوں میں پہلی بار کوئی امریکی ایئرلائن مکمل بند ہوئی۔ بڑی ایئرلائنز نے پھنسے مسافروں کیلئے کرایے محدود کر دیے،امریکہ کا ایئرلائنز کو بیل آؤٹ دینے سے انکار ،صورتحال کو امریکی صدر کیلئے بھی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، جنہوں نے 50 کروڑ ڈالر کے بیل آئوٹ کی تجویز دی تھی۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے معاشی اثرات کا پہلا بڑا شکار بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، جہاں جیٹ فیول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے کمپنی کی مالی حالت کو تباہ کر دیا۔ کمپنی کی جانب سے آپریشنز معطل کیا جارہا ہے جبکہ بورڈ اجلاس کسی بھی ریسکیو منصوبے پر اتفاق کے بغیر ختم ہو گیا۔ یہ گزشتہ دو دہائیوں میں پہلی بار ہوگا کہ اس حجم کی کوئی امریکی ایئرلائن مکمل طور پر بند ہو رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے باعث جیٹ فیول کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ کمپنی کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہوا، جس نے اس کے مالیاتی منصوبے کو شدید متاثر کیا۔امریکی حکومت نے دیگر ایئرلائنز سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ اسپرٹ کے مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید