• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کانگریس میں ایران جنگ پر شدید بحث، اخراجات اور حکمت عملی پر سوالات

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی کانگریس میں ایران جنگ پر شدیدبحث، اخراجات اور حکمت عملی پر سوالات، وزیر دفاع اور کانگریس رکن ستھ مولٹن کے درمیان کمیٹی میں ایران جنگ پر تکرار، عراق جنگ کے تجربے کو موجودہ جنگ سے جوڑا گیا۔کانگریس رکن کا کہنا تھا جنگ طویل اور مہنگی ،بوجھ ٹیکس دہندگان پرپڑیگا ،ہیگستھ کا کہنا تھا امریکہ بہتر حکمت عملی کیساتھ فتح کی طرف بڑھ رہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ میں ایران جنگ کے حوالے سے پالیسی اور اخراجات پر شدید بحث سامنے آئی ہے، جہاں دفاعی وزیر اور ڈیموکریٹک رکن کانگریس کے درمیان کانگریس کمیٹی میں سخت سوالات اور اختلافات دیکھنے میں آئے۔ بحث میں دونوں رہنماؤں نے عراق جنگ کے اپنے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے موجودہ ایران جنگ کے نتائج اور حکمت عملی پر مختلف مؤقف اختیار کیا۔

اہم خبریں سے مزید