• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسا نہیں ہوسکتا اسٹیٹ اپنی ملکیت سے پیچھے ہٹ جائے،وفاقی وزیر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو اور کچی آبادیوں کے معاملات بالکل مختلف ہیں ۔ مختلف ادوار میں سی ڈی اے کے افسران کی غفلت رہی ہے اس کی بنیاد پر ایسا نہیں ہوسکتا کہ اسٹیٹ اپنی ملکیت سے پیچھے ہٹ جائے۔مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ گلوبل معیشت پر تقریباً 3500 ارب ڈالر کا اثر پڑ رہا ہے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ ماہرین کے مطابق معیشت کو جنگ سے دس سے چودہ ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ غیر قانونی آبادیوں پر سی ڈی اے کا آپریشن جاری ہے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کو خالی کرنے کے لئے پولیس نے ریٹ کیا اس کے بعد وزیراعظم نے کہا کہ کارروائی فوری طور پر رکوا دی جائے جبکہ طلال چوہدری پولیس کی کارروائی کا دفاع کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو اور کچی آبادیوں کے معاملات بالکل مختلف ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید