اسلام آباد ( رانا غلام قادر )سی ایس ایس 2025کے امتحان میں ٹاپ کرنے والے امیدوار عسیدرفیق کے انٹرویو اور تحر یری امتحان کے نتائج سے متعلق دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں۔ ان کی لازمی مضامین میں کار کردگی کمزور ۔ اختیاری مضامین میں اچھی رہی جبکہ انٹرویو میں غیر معمولی رہی ۔انہوں نے انگلش مضمون میں ایک سو میں سے صرف بیالیس اور کمپو زیشن میں ایک سو میں سے چالیس نمبر حاصل کئے۔ پاس مارکس چالیس تھے۔جنرل نالج کے تین سو مارکس میں سے انہوں نے 158مارکس لئے جبکہ پاس مارکس 120تھے۔اسلامک اسڈیز میں ایک سو میں43مارکس لئے۔پاس مارکس 40تھے۔ اختیاری مضامین میں انہوں نے پولیٹکل سائنس کے 200مارکس میں سے 133مارکس لئے۔پبلک ایڈمنسٹریشن میں 100میں سے 81مارکس لئے۔