کراچی (افضل ندیم ڈوگر) گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران یو اے ای کی 43 سمیت ملک بھر کی 108 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اندرون ملک کی 29 منسوخ پروازوں میں کراچی اسلام آباد کی 7 اور کراچی لاہور کی 8 پروازیں بھی شامل ہیں۔ کراچی سے 24 لاہور 26 اسلام آباد 21 ملتان 15 پشاور 10 سیالکوٹ 8 گلگت 4 کوئٹہ کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔