کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی و زیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی صرف ایک منصوبہ نہیں بلکہ کراچی کے مستقبل کی شہ رگ ہے، جو شہر کے ٹرانسپورٹ نظام میں انقلابی تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سینئر وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ منصوبے پر کام دوبارہ شروع ہونے کے بعد آئندہ 2سے3 ماہ میں شہریوں کو واضح بہتری محسوس ہوگی، کوشش کی جا رہی ہے کہ زیرِ تعمیر حصے مرحلہ وار بحال کر کے ٹریفک کے لئے کھولے جائیں، میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے دوران عوام کو عارضی تکلیف کا سامنا ضرور کرنا پڑتا ہے۔