• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کا متوفی کوٹے کے تحت ملازمتیں دینے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے متوفی کوٹے پر ملازمتیں نہ دیئے جانے کیخلاف درخواستوں پر5درخواست گزاروں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ وفاقی آئینی عدالت نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ماضی کے حقوق ختم نہیں کرسکتا، سرکاری ملازم کے انتقال کے فوری بعد اہل خانہ کو ملازمت کا حق حاصل ہوجاتا ہے۔ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو متوفی کوٹے پر ملازمتیں نہ دیئے جانے کیخلاف مختلف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سید عبد الصمد جعفری نے ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ میں نائب قاصد، محمد ابتہاج کمال نے محکمہ تعلیم میں جونیئر کلرک، شیخ محمد ارسلان غنی نے محکمہ تعلیم میں نائب قاصد، محمد افراہیم اور جلیس الرحمان نے محکمہ تعلیم میں جونیئر کلرک کی تقرری کیلئے درخواست دی۔
اہم خبریں سے مزید