• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ بیت القدس، فرانسیسی راہبہ پر حملہ، عالمی سطح پر شدید مذمت

کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ بیت القدس، فرانسیسی راہبہ پر حملہ، عالمی سطح پر شدید مذمت ، سڑک پر خاتون راہبہ کو دھکا دے کر گرایا گیا،حملہ آور نے زمین پر گرنے کے بعد لات بھی ماری، اسرائیلی حکام نے36سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا،صہیونی ریاست میں عیسائی برادری کو نشانہ بنانا معمول بن گیا۔ گارڈین کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فرانسیسی کیتھولک راہبہ اور محققہ پر حملے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص کو خاتون کو پیچھے سے دھکا دے کر گرانے اور بعد میں زمین پر لات مارنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا، جسے بعد ازاں ایک راہگیر نے روکا۔

اہم خبریں سے مزید