• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں ’یوم معرکہ حق کی تیاریاں عروج پر، مرکزی تقریبات 10 مئی کو ہونگی

اسلام آباد (محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار) معرکہ حق کی سالگرہ کیلئے ملک گیر تقاریب دس مئی کو نکتہ عروج پر پہنچیں گی، جس دن یوم معرکہ حق منایا جائے گا۔ یہ تقریبات جو جمعرات کو شروع ہوئی تھیں پہلے چوبیس گھنٹے میں ہی پورے ملک کے شہروں سے نکل کر قصبات اور ان علاقوں تک پہنچ گئی تھیں جو بھارتی سرحد سے متصل واقع ہیں۔ جنگ/ دی نیوز کو پتہ چلا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں منتظمین طلبا اور اساتذہ نے رضاکارانہ طور پر اجتماعات، ریلیاں اور تقریری مقابلے کرا رہے ہیں جن میں ہر طبقہ فکر کے افراد شرکت کررہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ نوجوانوں نے قومی جذبے سے سرشار ہوکر ملک کی بے مثال اور لائق فخر فتح کا جشن منانا شروع کر رکھا ہے۔ صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اس عظیم معرکے کی یاد منانے کے مناظر دیدنی ہیں۔ اس دوران پتہ چلا ہے کہ بھارت نے7 مئی کو یوم سندور منانے کا عندیہ ظاہر کیا ہے، یہ فیصلہ پاکستان میں معرکہ حق کی فتح کے غیر معمولی جوش و جذبے کے بعد کھسیانا ہوکر کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید