• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

200 کروڑ ایرانی ریال برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے 200 کروڑ ایرانی ریال برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے ایرانی ریال کی غیر قانونی خرید و فروخت کا دھندا بے نقاب کرتے ہوئے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزمان میں احمد خان اور مصباح الحق شامل ہیں۔ ملزمان کو انڈسٹریل ایریا سے گرفتار کیا گیا۔کارروائی میں تقریباً 200 کروڑ ایرانی ریال برآمد ہوئے۔حکام کے مطابق ملزمان قانونی جواز پیش کرنے میں ناکام رہے۔
اہم خبریں سے مزید