• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارب پتیوں اور میڈیا شخصیات نے ٹرمپ کو ایران جنگ میں دھکیلا، امریکی صحافی

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی صحافی ٹکر کارلسن کا کہنا ہے ارب پتیوں اور میڈیا شخصیات نے ٹرمپ کو ایران جنگ میں دھکیلا، وائٹ ہاؤس میں کوئی بھی شخص امریکہ کو جنگ میں جھونکنے کے حق میں نہیں ہے، میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک اور اسرائیل کے حامی ارب پتی ایڈلسن ٹرمپ پر جنگ کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔ فوربز کے مطابق معروف قدامت پسند پوڈکاسٹر ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری جنگ میں شامل ہونے پر بااثر ارب پتی شخصیات اور میڈیا شخصیات کے مسلسل دباؤ نے مجبور کیا، حالانکہ وائٹ ہاؤس کے اندر اس تنازع کی حمایت محدود تھی۔ امریکی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کا مضبوط تاثر یہ ہے کہ وائٹ ہاؤس کے اندر کوئی بھی فرد امریکہ کو جنگ میں جھونکنے کے حق میں نہیں تھا۔
اہم خبریں سے مزید