• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان میں ویکسینیشن کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے مختلف تقریبات کا انعقاد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے موقع پر کوہستان میں ویکسینیشن کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن کا مقصد بچوں کو قابلِ بچاؤ بیماریوں سے محفوظ بنانا تھا۔ اس سلسلے میں اسکولوں اور کمیونٹی سنٹرز میں آگاہی سیشنز منعقد ہوئے جبکہ مختلف علاقوں میں واک اور موبائل اعلانات کے ذریعے عوام تک پیغام پہنچایا گیا۔ سوشل میڈیا پر بھی مہم چلائی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ والدین کو بچوں کی بروقت ویکسینیشن کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔ تقریبات میں ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او)، محکمہ صحت کے افسران، ای پی آئی نمائندگان اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔ خاغرہ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فرح شاہد کے مطابق والدین کو بچوں کے ویکسینیشن شیڈول مکمل کرنے اور ویکسین سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ترغیب دی گئی۔ یہ سرگرمیاں “Immunize Now – Reach the Unreached” منصوبے کے تحت منعقد کی گئیں، جن کا مقصد دور دراز علاقوں میں ہر بچے تک حفاظتی ٹیکوں کی رسائی یقینی بنانا اور ایک صحت مند معاشرے کا فروغ ہے۔
پشاور سے مزید