پشاور(جنگ نیوز)فرنٹیئر فاؤنڈیشن نے ہفتہ تھیلی سیمیا آگاہی اور 8مئی کو ورلڈ تھیلی سیمیا ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے، متعلقہ شعبوں کو زمہ داریاں تفویض کر دی گئیں، اس حوالے سے اجلاس چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان، پراجیکٹ ڈائریکٹر لائبہ فیاض ، فیلڈ سٹاف اور دیگر حکام نے شرکت کی، اس دوران تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔