پشاور(جنگ نیوز) ہیلتھ کیئر ہسپتال میں پندرہ دنوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کا سلسلہ آج سے شروع ہوجائے گا یکم مئی سے پندرہ مئی تک فری میڈیکل کیمپ میں شوگر، بچوں کے امراض ، خواتین کے امراض کا علاج مفت کیا جائے گا اور ادویات بھی مفت دی جائینگی صبح نو بجے سے دوپہربارہ بجے تک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوگا پشاور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پندرہ دنوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کا معائنہ کیا جائے گا اور فری ادویات دی جائینگی۔ ہیلتھ کیئر نشتر آباد روڈ پر واقع ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کے لئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں جبکہ علماء ،مدارس کے طلباء ، بیوائوں کو خصوصی رعایت بھی علاج میں دی جائے گی۔دو تاریخ کو ملک کے مایا ناز ماہر اٹزم ڈاکٹر بلال ہیلتھ کیئر ہسپتال میں اٹزم کی بیماری میں مبتلا بچوں کا علاج کریں گے ہیلتھ کیئر ہسپتال میں انسانی ہمدردی کے تحت اور رضائے الہی کے لیے ادویات اور لیباٹری ٹیسٹ پر 10 فیصد اور 20 فیصد تک کی رعایت کا بھی اعلان کیا گیا ہےبچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر خواجہ کامران واجد، شوگر کے ماہر ڈاکٹر شہریار ایوان، اور مائناز گائناکالوجسٹ ڈاکٹر سناء 15 مئی تک مفت معائنہ کریں گی۔