• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں شہری 2 گاڑیوں، 2 رکشوں، 15 موٹرسائیکلوں سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں وارداتوں میں شہری 2 گاڑیوں،2 رکشوں 15 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں بڑھ گئیں، ڈاکو نقدی موبائل فونز قیمتی اشیاء لوٹ کر لے گئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 2گاڑیوں 2رکشوں 13موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،480الیکٹرک گیزرز،مویشیوں اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،اسلام آباد کے شہری 3موٹرسائیکلوں ، موبائل اور نقدی وغیرہ دے محروم ہوگئے، تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ذبح خانہ کے قریب ناصر حسن سے اسلحہ کی نوک پر7ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ رشید کالونی میں ریحان خلیل سے گن پوائنٹ پر موبائل اور 10ہزار روپے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ نصیرآباد میں گن پوائنٹ پر نعیم سے 18ہزار روپے ،لکھو چوک میں محمدکبیر حسین سے اسلحہ کی نوک پرساڑھے دس ہزار روپے ،موبائل اور سامان مالیتی 10ہزار روپے ،تھانہ آراے بازار کے علاقہ گروٹی گلی میں محمدعبید سے اسلحہ کی نوک پر ہنڈا125 موٹرسائیکل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ خالد کالونی میں موبائل شاپ سے اسلحہ کی نوک پرموبائل پاور بنک اور30ہزار روپے چھین لئے گئے ،لیاقت روڈ پر الیکٹرک سٹورسے 480امپورٹڈ الیکٹرک گیزرز مالیتی 17لاکھ روپے ثمر زار سوسائٹی میں چوری کرلئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید