راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اے آئی جی جنرل عنایت علی شاہ، ڈائریکٹر سپیشل انیشی ایٹو زشمس الحق درانی اور سی پی او برانچز کے انچارجز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے اسلام آباد کے تھانہ جات، شہریوں کی سہولت اور پولیس فورس کی ویلفیئر سے متعلق جاری مختلف تعمیراتی منصوبوں پر پیش رفت کی تفصیلی رپورٹ طلب کی۔