راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پیرودھائی اڈے کے قریب اندھادھند فائرنگ کرنے والےملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ پیرودھائی کو بابراعوان نے بتایاکہ اڈاپیرو دھائی کے قریب دفتر کے سامنے گاڑی کھڑی کی تو ایک کرولاکار میں عروج محبوب ،شمائل محبوب اعوان اورقاسم محبوب اعوان مسلح آتشیں اسلحہ میرا پیچھا کرتے ہوئے آئے ،اور عروج محبوب اور شمائل محبوب نے میری گاڑی پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی میں اپنے دفتر میں داخل ہونے کی وجہ سے خوش قسمتی سے بچ گیا۔وجہ عناد ملزمان سے میری سابقہ رنجش ہے۔