راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے جب کہ 3زخمی ہوگئے ،2افراد قتل ،2ٹریفک حادثہ میں جاں بحق اور ایک شخص نے خودکشی کرلی ،تھانہ چونترہ کے علاقہ میں زمین کے تنازع پر ایک شخص جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے ،پولیس کوعثمان خالد نے بتایاکہ موضع چھوکر کے جدی مالکان وقابضان ہیں بذریعہ فون اطلاع ملی ہماری زمین پر دوبارہ کمرے بناکر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں میں اور والد ہمراہ ملازم حسین ،عمران اور ذوالفقار موقع پر پہنچے پہلے سے مسلح افراد یاسر ،مسلح کلاشن کوف ،حسن مسلح پسٹل ،امتیاز مسلح رائفل اور تین نامعلوم اشخاص مسلح آتشیں اسلحہ موجودتھے اس کی اطلاع 15پر دی ،ان کومنع کیاتویاسر ولد منظور نے فائر کئے جس سے چودھری خالد محمو اور حسن کی فائرنگ سے ملازم حسین زخمی ہوگئے ،والد ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوگئے ۔تھانہ وارث خان کے علاقہ طماسب آباد میں 62سالہ محمداسلام نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ،سب انسپکٹر افتخار نے بتایاکہ خودکشی سے پہلے اسلام نے اپنی اہلیہ کو وائس میسیج کرکے معافی مانگی اور کہاکہ میں نے قرض خواہ کو رقم واپس کرنے کاوعدہ کررکھاتھا جومیں رقم کابندوبست نہ کرسکا،تھانہ دھمیال کے علاقہ ٹھلیاں انٹرچینج موٹروے پر ایک مہران کار اور مزدا میں تصادم کے نتیجے میں 27سالہ فیضان اور 55سالہ اشرف جاں بحق ہوگئے جب کہ 45سالہ عابد حسین کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا،تھانہ شہزاد ٹاؤن کو زبیر حسین نے بتایاکہ ملک ٹاؤن ترلائی کارہائشی ہوں میرے کزن عبدالشکور نے فون کیاکہ آپ کابیٹا زخمی حالت میں ہے ہم اس کوہسپتال لے جارہے ہیں جب ہم راول ہسپتال پہنچے توپتہ چلاکہ میرے بیٹے تیمور زبیر کیانی بعمر 17سال کو فائرلگے ہیں اسے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد پولی کلینک لے جارہے تھے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت واقع ہونے کی تصدیق کردی ،حمزہ ،مبشر اور دوتین نامعلوم اشخاص نے میرے بیٹے کوبے گناہ جان سے ماردیاہے۔