• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کے ہونہار طلباء کیلیے اسکالرشپ اسکیم 2025-26 متعارف

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ خالد ماندائی نے کہا ہے کہصوبے کے ہونہار طلبہ کو ملک کے بہترین تعلیمی اداروں تک رسائی دینا حکومت کی اولین ترجیح ہےاسی سلسلے میں “آؤٹ آف پروونس اسکالرشپ اسکیم 2025-26” متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت بی ایس/پروفیشنل (4 اور 5 سالہ)، ماسٹرز (2 سالہ) اور ایم ایس/ایم فل پروگرامز میں زیر تعلیم طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپس فراہم کی جائیں گیبی ایس پروگرام کے پہلے سال کے لیے ایف اے/ایف ایس سی کے سالانہ نتائج (2023 تا 2025) جبکہ بالائی سمسٹرز کے لیے متعلقہ سمسٹرز کے سی جی پی اے کو بنیاد بنایا جائے گا ماسٹرز پروگرام میں پارٹ ون کے طلبہ کے لیے پہلے سمسٹر جبکہ پارٹ ٹو کے لیے پہلے دو سمسٹرز کے نتائج لازمی ہوں گےاسی طرح ایم ایس/ایم فل پروگرام میں کورس ورک اور ریسرچ ورک کے طلبہ کے لیے بھی متعلقہ سمسٹرز کے نتائج درکار ہوں گےانہوں نے کہاکہ تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات جاری ہیں۔
کوئٹہ سے مزید