• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10ماہ میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 31ارب 98 کروڑ 80 لاکھ ڈالر

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) رواں مالی سال 2025/26 پہلے 10ماہ جولائی تا اپریل پاکستان کاتجارتی خسارہ 20.28فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر31ارب98کروڑ80لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا ، جو گزشتہ برس اس عرصے کےدوران 24 ارب 59 کروڑ 40لاکھ ڈالر تھا ، رواں برس پاکستان کی برآمدات میں 6.25فیصد کمی آئی اور 25 ارب 21 کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ درآمدات میں 6.94فیصد اضافہ ہوااور 57 ارب 19 کروڑ 80لاکھ ڈالر مصنوعات درآمد کی گئیں ، سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اس عرصے میں پاکستان کی برآمدات 26ارب89کروڑ20لاکھ ڈالر رہی۔

اہم خبریں سے مزید