• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی میں کورسز اور تعلیم کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے گا، شافع حسین

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا تفصیلی دورہ کیا یونیورسٹی میں جاری تدریسی ک عمل کا جائزہ لیا اور یونیورسٹی کے مختلف پروگراموں اور منصوبوں کا افتتاح کیا۔ صوبائی وزیر نے مختلف آئی ٹی کمپنیوں کے حکام سے ملاقات کی اور یونیورسٹی میں آئی ٹی کے نئے پروگراموں پر بات چیت کی۔ صوبائی وزیر نے یونیورسٹی میں بریفنگ اجلاس کی صدارت کی وائس چانسلر پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور ڈاکٹر عدیل اکرم نے یونیورسٹی میں جاری تدریسی عمل اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں کورسز اور تعلیم کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے گا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کے امور میں بہتری لائیں گے۔ یونیورسٹی میں کروائے جانے والے کورسز اور تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور یونیورسٹی کی لیبز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
لاہور سے مزید