• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا کیریئر ڈیولپمنٹ سینٹر اور اسکول آف اکنامکس کے اشتراک سے ریکروٹمنٹ ڈرائیو کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر )جامعہ زکریا کیریئر ڈیولپمنٹ سینٹرنے اسکول آف اکنامکس کے اشتراک سے پاک قطر گروپ کی ریکروٹمنٹ ڈرائیو کا انعقاد کیا۔اس ریکروٹمنٹ ڈرائیو میں ڈیڑھ سو سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 72 امیدوار انٹرویو کے عمل میں کامیاب قرار پائے پاک قطر گروپ کی جانب سے ریجنل ہیڈ راشد ریاض اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے اور انہوں نے ریکروٹمنٹ کے مختلف مراحل مکمل کروائے۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان شیخ، ڈائریکٹر اسکول آف اکنامکس و فوکل پرسن یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹر، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، اور ڈاکٹر فرخ بشیر، ڈائریکٹر کیریئر ڈیولپمنٹ سینٹربھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید