• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکانوں کی بندش کے اوقات رات 10 بجے تک کئے جائیں، مرکزی انجمن تاجران

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے عہدیداران نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سمارٹ لاک ڈان کے تحت دکانوں کی بندش کے اوقات میں نرمی کرتے ہوئے انہیں رات 8 بجے سے بڑھا کر 10بجے تک کیا جائے، جبکہ ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور کھانے پینے کے مراکز کے اوقات کار رات 10بجے سے بڑھا کر 12 بجے تک مقرر کیے جائیں۔ تاجروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی فوری اور مناسب کمی کا مطالبہ کیا ہے۔راولپنڈی پریس کلب میں گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی و پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ، راجہ توحید احمد، منیر بیگ، شیخ حفیظ ،طارق جدون،ساجد بٹ،سیف اللہ خان، سردار ثاقب،قاری خالد ،منیر بیگ،ظہیر عباسی، ملک وقاص اور دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ اگر ان مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو تاجر برادری نہ صرف راولپنڈی بلکہ پورے پنجاب میں احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوگی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اوقات کار میں توسیع کر کے تاجروں اور شہریوں دونوں کو ریلیف دے۔
اسلام آباد سے مزید