کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل پشاور کے ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم خان کی ہدایت پر سرکل کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نصیر کی سربراہی میں ہنڈی حوالہ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر کے 25 کروڑ برآمد کرلئے۔ چھاپہ ضلع مردان میں چکدارا ٹول پلازہ کے نزدیک مارا گیا اور وہاں سے ایک شخص محمد عمران کو حراست میں لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 25 کروڑ 3لاکھ 94 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ ملزم کے موبائل فونز اور دیگر رجسٹروں سے ہنڈی حوالے کے شواہد چھاپہ مار ٹیم کو ملے جس کے بعد اس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ مذکورہ سرکل نے ایک اور لوئر دیر کے علاقے میں چھاپہ مار کر اسد اللہ نامی شخص کو گرفتار کیا جو ہنڈی حوالے میں ملوث تھا اور اس کے قبضے سے 55 لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے۔