کراچی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ شدید گرمی میں کراچی اور سندھ کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے، سندھ حکومت شہریوں کو بہتر سہولت کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے، وفاقی حکومت کراچی اور سندھ کے شہروں میں بجلی اور گیس کی بندش کا نوٹس لے، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے،جس سے شہری علاقوں میں امن و امان کی صورت حال خراب ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔