• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ایئر لا ئن کا جون میں گوادر تربت اور پنجگور سے باقاعدہ فلائٹ آپریشن شروع کر نے کا اعلان

گوادر/کراچی(جنگ نیوز )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت نورالحق بلوچ، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نے کراچی میں ایئر وائس مارشل (ر) اعجاز محمود ملک، ایڈوائزر ٹو چیئرمین ساؤتھ ائیر سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں گوادر اور مکران ڈویژن کے لیے فضائی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران نجی ائیر لا ئن کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ جون 2026 کے پہلے ہفتے سے گوادر، تربت اور پنجگور سے باقاعدہ فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں ان شہروں کو کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے شہری مراکز سے منسلک کیا جائے گا، جس سے نہ صرف سفری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ عوام کو تیز، محفوظ اور مؤثر سفری ذرائع میسر آئیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید