• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 سال میں 85 فیصد غیر ملکی فلمیں پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنیں

کراچی( رپورٹ :مطلوب حسین)گزشتہ 2سالوں سے 85 فیصد کے قریب غیر ملکی فلمیں پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنیں،تفصیلات کے مطابق ملکی فلمی صنعت کی تنزلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستانی سینما گھروں پر غیر ملکی فلموں کا راج ہے،گذشتہ دو سالوں سےپاکستانی سینما گھروں کی زینت بننے والی مجموعی فلموں میں محض15 فیصد کے قریب ہی پاکستانی فلمیں شامل ہیں جبکہ 85 فیصد کے قریب غیر ملکی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنی رہی،سال 2024-2025میں مجموعی طور پر143 فلمیں پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنی جن میں سے 24فلمیں پاکستانی جبکہ119 غیر ملکی فلمیں تھیں،اسی طرح سال 2025 ۔2026 میں30اپریل تک پاکستانی سینما گھروں میں130 فلمیں پیش کی گئیں جن میںمحض 17 پاکستانی فلمیں شامل تھیں،غیر ملکی فلموں میں،ہالی ووڈ،چائینیز ،کورین ،ملائیشین ،بھارتی پنجابی اور دیگر ممالک کی فلمیں شامل ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید