کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 2100روپے اور چاندی کی قیمت میں 65روپے فی تولہ کی مزید کمی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر فی اونس کی کمی سے 4576ڈالر سے کم ہو کر 4555ڈالر فی اونس پر آگئی ہے،عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2100 روپے فی تولہ کی کمی سے 4 لاکھ 77 ہزار 862 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1801 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 9 ہزار 689 روپے ہو گئی ہے۔