کراچی( جنگ نیوز ) جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹٹکس میں نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریٹیشن کونسل کے تحت ایکریڈیٹیشن آڈٹ اور فالو اپ آڈٹ مکمل کر لیا گیا، جس میں تعلیمی معیار، انفراسٹرکچر اور تدریسی و تحقیقی سہولیات کا جامع جائزہ لیا گیا۔آڈٹ ٹیم نے تفصیلی معائنہ کیا، جبکہ اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ نشستیں بھی کیں تاکہ تدریسی ماحول اور تعلیمی معیار کا براہِ راست جائزہ لیا جا سکے۔ٹیم میں NAEAC سیکریٹریٹ کے نمائندگان ڈاکٹر عبدالغفار (سیکریٹری) اور ظفر علی شامل تھے، جبکہ فیلڈ ایکسپرٹس میں جامعہ کراچیسے ڈاکٹر سید ایم۔ غفران سعید اورہمدرد یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر صغیر احمد شیخ شریک ہوئے۔شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی چیئرپرسن ڈاکٹر انعم لیاقت نے آڈٹ ٹیم کا استقبال کیا۔