کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عورت مارچ کی منتظمین نے 10 مئی کو سی ویو کلفٹن پر مارچ نکالنے کا اعلان کرتے ہوئےسندھ حکومت سے مارچ کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خواتین رہنمائوں نے سوال کیا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں مائوں کے عالمی دن کے حوالے سے پریس کانفرنس کرنے والی خواتین شرکاء کو پولیس نے گرفتار کیا ؟ ہمارا جرم کیا ہے ؟ ان زیادتیوں کے باوجود ہم پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہارمنگل کو کراچی پریس کلب پر عورت مارچ کی منتظم اور تحریک نسواں کی سربراہ شیما کرمانی اور دیگر نے پریس کانفرنس کے دورانکیا۔یہ پریس کانفرنس عورت مارچ کی منتظمین نے پولیس کی جانب سے ان کو رہا کرنے کے بعد کی۔