• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مین ہولز میں رضائیاں اور پتھر ڈالنے والوں پر نظر رکھی جائے، میئر کراچی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان عناصر پر نظر رکھیں جو مین ہولز میں رضائیاں اور پتھر ڈال کر نکاسی آب کے نظام کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لاہور میں ہونے والے اچھے کاموں کو سراہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کراچی میں ہونے والی مثبت پیشرفت کو بھی تسلیم کیا جائےاپوزیشن لیڈر بتائیں ایک ہزار گلیوں کی تعمیرکے منصوبے کابجٹ، پی سی ون اور ٹینڈر کی تفصیلات کہاں ہیں،میئر کراچی نے سوبھراج میٹرنٹی اسپتال میں جدید پوسٹ ڈیلیوری وارڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب میں میونسپل کمشنر کے ایم سی ابرار جعفر، کے ایم سی سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز مہوش مٹھانی، یوسی چیئرمینز، منتخب نمائندے اور دیگر معززین بھی موجود تھےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر نے کہا کہ پوسٹ ڈیلیوری وارڈ میں جدید بیڈز، جدید طبی آلات اور آرام دہ ماحول فراہم کیا گیا ہے تاکہ زچہ و بچہ کو بہترین نگہداشت میسر آسکےاس وقت اسپتال میں 140 بستروں کی سہولیات میسر ہیں جبکہ او پی ڈی کے لئے صرف 20 روپے کی پرچی مقرر کی گئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید