کراچی (نیوز ڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل(ر) عامرریاض (ہلال امتیازملٹری) نے کہا ہے کہ آ ج پاکستان مضبوط ریاست کے طور پر کھڑا ہے، بھارت کے خلاف پاکستان کو تاریخی کامیابی نصیب ہوئی، جدوجہد آزادی کیلئے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں، پاکستان مضبوط ریاست ہے۔ وزارت اطلاعات کے زیراہتمام کتاب ’دی بیٹل آف ٹروتھ‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامرریاض کا کہنا تھا کہ، علامہ اقبال نے واضح طور پر کہا کہ مسلمانوں کےلیے الگ ملک ہونا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی کے لیے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں، انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا بھارتی سیاست پر مکمل کنٹرول ہے، آج پاکستان مضبوط ریاست کے طور پر کھڑا ہے۔