• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالیاتی فراڈ مفتی احسان مضاربہ ریفرنس میں7 ملزمان کو قید و بھاری جرمانے

اسلام آباد (خبر نگار) احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کے مفتی احسان الحق مضاربہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے بڑے مالیاتی فراڈ میں ملوث سات ملزمان کو مختلف سزائیں اور بھاری جرمانے عائد کر دئیے۔ عدالت نے ملزمان پر مجموعی طور پر ایک ارب 48 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا جبکہ مختلف ملزمان کو دو سے تین سال تک قید کی سزائیں بھی سنائی گئیں۔ عدالتی فیصلے کے مطابق زبیر محمد خان کو تین سال قید اور 24 کروڑ 82 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ کاشف شہاب کو تین سال قید کے ساتھ 44 کروڑ 84 لاکھ روپے جبکہ آصف شہاب کو بھی تین سال قید اور 47 کروڑ 46 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح کامران اختر کو دو سال قید اور ایک کروڑ 24 لاکھ روپے جرمانہ، محمد سلیمان کو ڈھائی سال قید اور 14 کروڑ 74 لاکھ روپے جرمانہ سنایا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید