• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے مختلف کاروائیوں کےدوران 2خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق حب ریور روڈ کراچی کے قریب موٹر سائیکلسوار ملزم سے 2.2کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب خاتون کے قبضے سے 2کلوگرام چرس برآمد کر کے خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔گلگت میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.237کلوگرام چرس برآمد کی گئی گرفتار تینوں ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔عزیز آباد کراچی میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ جانے والے پارسل میں جم ایکوپمنٹ سے 890گرام آئس برآمد کی گئی۔ کوٹ لکھپت لاہور میں واقع کوریئر آفس میں دبئی جانے والے پارسل میں صحفوں میں جذب 455گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
ملک بھر سے سے مزید