کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے الیکٹریشن کو لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کےمقدمے میں جرم ثابت ہونے پر بیس سال قید کی سزا سنادی،ملزم الیکٹریشن کا م کے سلسلے میں گھر آیا تو لڑکی کو اکیلا پا کر زیادتی کی اور پھر قتل کردیا۔عدالت نے ملزم فرحان کو مجموعی طور پر بیس سال قید کی سزا سنادی۔عدالت نے ملزم پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔عدالت نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈی این اے سے ملزم کے خلاف جرم ثابت ہوا۔مدعی کے وکیل ایڈووکیٹ بہزاد اکبر نے عدالت کو بتایا کہ مقتولہ لیاری میں اپنے منشیات کے عادی بھائی کے ساتھ رہتی تھی۔